admin نے Sunday، 17 August 2025 کو شائع کیا.
کبھی کسی پہاڑی علاقے میں خاموشی سے سوچتا ریا
کبھی کسی مزار پر بیٹھ کر دل کی بات کی
کبھی کسی گاؤں کی چائے کی بیٹھک میں گھنٹوں گفتگو کی
تو کبھی کسی سیاسی جلسے میں عوام کی آنکھوں میں امید جگائی۔
روحانی اور فکری وسعت صرف کتابوں سے نہیں آتی — اسے زمین کی گہرائی، فضا کی وسعت، اور لوگوں کی آنکھوں میں جھانک کر سیکھا جاتا ہے۔
میں نے سیر و سیاحت کو صرف تفریح نہیں سمجھا، بلکہ اسے تجربے کی یونیورسٹی بنایا۔ نگر نگر، کریا کریا، میں نے پاکستان کے ہر علاقے کو اپنی آنکھ سے دیکھا، اس کی فضا کو محسوس کیا، وہاں کے لوگوں سے ملا، اور ہر جگہ اپنی سوچ، اپنی محبت، اور اپنی موجودگی کا نقش چھوڑا۔
ان سفروں میں بہت سے حادثات بھی پیش آئے۔
کبھی سچ بولنے کی سزا ملی،
کبھی دشمنی برداشت کی،
کبھی تنہا رہا،
کبھی غلط سمجھا گیا،
لیکن ہر تجربہ میری روح کو مزید گہرا کر گیا۔
رشتے، چہرے، اور یادیں
زندگی میں بے شمار چہرے ملے —
کچھ عارضی، مگر دل پر نقش چھوڑ گئے۔
کچھ رشتے خاموشی میں گم ہو گئے،
کچھ لمحے عمر بھر کا حوالہ بن گئے۔
میرے نزدیک ہر وہ انسان جس نے میری زندگی کو کسی ایک لمحے میں بھی چھوا، وہ میری ذات کا حصہ بن گیا۔
ٹیگز:-
admin نے Sunday، 10 August 2025 کو شائع کیا.
کبھی کبھی وقت خود کو دہراتا ہے۔ تاریخ اپنے سینے میں ایسے لمحات رقم کرتی ہے جو قوموں کی روح کو جھنجھوڑ دیتے ہیں۔ بھارت کے حالیہ جنگی جنون اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی نے جو شعلہ بھڑکایا، وہ محض سرحدوں تک محدود نہ رہا، بلکہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی کی […]
مکمل تحریر پڑھیے »
admin نے Saturday، 9 August 2025 کو شائع کیا.
13 جولائی 2018 – تاریخ کا وہ دن جو آنکھوں سے نہیں، دل سے یاد رکھا ہوا ہے اور رکھاجائے گا وقت کی دوپہر تھی، لیکن فضا میں شام کی اداسی گونج رہی تھی،ہر طرف خاموشی تھی، جیسے وقت بھی رک گیا ہو، ایک باپ اپنی زندگی کی آخری محبت اپنی بیمار، زندگی اور موت […]
مکمل تحریر پڑھیے »
ٹیگز:-
admin نے Friday، 8 August 2025 کو شائع کیا.
مخدوم امجد ہاشمی ایک زندگی، کئی جہتیں میری زندگی کسی سیدھی لکیر کی طرح نہیں، بلکہ ایک دریا کی مانند ہے کبھی پر سکون، کبھی پر شور، کبھی گہرائی میں ڈوبتی، کبھی نئی زمینیں کاٹتی ہوئی آگے بڑھتی۔ میرا نام مخدوم امجد ہاشمی ہے، اور میری جڑیں مخدوم رشید ملتان کی سرزمین سے جڑی […]
مکمل تحریر پڑھیے »
ٹیگز:-